شوکت خانم ہسپتال پشاورسے 29 لاکھ روپے مالیت کے انجکشن چوری ہو گئے

پشاور(قدرت روزنامہ) شوکت خانم ہسپتال پشاور سے 29لاکھ روپے مالیت کے انجکشن چوری ہو گئے ہے ۔

شوکت خانم ہسپتال پشاور کے منیجر ایڈمن اینڈ سیکورٹی مدار شاہ کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ دنوں دوران انسپکشن انہیں معلوم ہوا کہ ریڈیالوجی کے سٹور سے 29لاکھ روپے مالیت کے انجکشن چوری ہو ئے ہیں جس پر انہوں نے تمام ملازمین کو روکا اور ان کی تلاشی لینا شروع کردیا اس دوران خاتون ریڈیالوجسٹ(آ، ا)نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی موقع پر موجود خاتون ایچ آ ر آفیسر نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے آٹھ عدد انجکشن برآمد ہوئے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اسے شوکاز نوٹس جاری کیا تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ پیش کر سکی اور نہ ہی مزید سامان پیش کیا جس پر پولیس نیکے خلاف چوری کے مقدمات درج کر لئے۔