شہبازشریف کی رات گئے راولپنڈ ی میں اہم شخصیت سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رات گئے راولپنڈی میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی وجہ سے شہباز شریف کو بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپنی طے شدہ ملاقات ملتوی کرنا پڑی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات ون آن ون تھی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور داخلی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس حوالے سے ن لیگ کوئی موقف دینے سے انکاری ہے لیکن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رات گئے یہ ملاقات ایک اہم شخصیت سے ہوئی ہے ،چند دن قبل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی ایک اہم شخصیت سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،سیاسی حلقے ان دنوں ہونے والی ان ملاقاتوں کو غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں ۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

22 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

24 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

52 mins ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago