غلامی کی کئی قسمیں ہیں لیکن آزادی کی صرف ایک تعریف ہے، کیا لوگ اپنے حکمرانوں کا انتخاب اور انہیں تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں؟ فواد چودھری


لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے غلامی کی کئی قسمیں ہیں لیکن آزادی کی صرف ایک ہی تعریف ہے کیا لوگ اپنے حکمرانوں کا انتخاب کر سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا حکمران بدلنے کا اختیار لوگوں کے پاس ہے یا نہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پراپنے بیان میں انہوں نے کہا دلجیت دوسانج کی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ آزادی کے اس دن کی قیمت ادا کرنے والے پنجابیوں کی ایسی کہانی ہے جو تقسیم کا دکھ تو بیان کرتی ہے لیکن یہ بھی بتاتی ہے آزادی کیلئے کمیونیٹیز کو کیسے آگ کے دریا عبور کرنے پڑے۔ خدا ہمارے لوگوں کو دکھوں اور المیوں سے محفوظ رکھے اور جو علاقے شورش کا شکار ہیں وہاں امن ہو اور لوگوں کو زندگیاں آسان ہوں !

WhatsApp
Get Alert