بولان، قومی شاہراہ این 65 پر کمبڑی پل پر دھماکہ، ٹریفک کی آمد و رفت وقتی طور پر معطل

دھماکے سے پل کا 5 فٹ حصہ متاثر، متبادل راستے سے ٹریفک بحال، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری


بولان(قدرت روزنامہ)بولان قومی شاہراہ این 65 پر براہم باراں کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کمبڑی پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا دھماکے کے نتیجے میں پل کے تقریبا 5 فٹ حصے کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث بولان قومی شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت چند گھنٹوں کے لیے معطل ہو گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا فورسز نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے دوسری جانب انتظامیہ نے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی سہولت کے لیے پرانے پل کو متبادل راستے کے طور پر کھول کر ٹریفک کی بحالی کر دی ہے تاکہ شاہراہ پر معمول کی آمد و رفت جاری رکھی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert