بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا:، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا ‘ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ایسے حملوں سے ہمارے عزم اور پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سیکیورٹی فورسز کا عزم پختہ اور برقرار رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert