وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے، قبائلی عمائدین سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ۔

دہشت گرد نہتے لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت سے عاری ہوچکے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے، قبائلی عمائدین سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا قبائلی عمائدین سے روایتی بلوچی حال احوال، علاقائی صورتحال پر گفتگو۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکام کو ہدایت كى كه ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ان كا كهنا تھا كه ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔شہریوں کو سرکاری امور میں بروقت سہولیات کی فراہمی افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ تعلیم اور صحت موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔بلوچستان میں سینکڑوں بند اسکول کھول کر عملی طور پر فعال کر دئیے گئے۔ تعلیم ہی ملک، قوم اور خاندانوں کی ترقی کی بنیاد ہے۔ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں صوبے میں امن کی ضامن ہیں۔دہشت گرد نہتے لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت سے عاری ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے كها كه صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیوں میں اپنے عظیم شہداء کو نہیں بھولے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔قبائلی عمائدین کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر ۔قبائلی عمائدین نے كها كه پسماندہ علاقوں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کا اعزاز ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات کے ثمرات نمایاں ہیں۔

WhatsApp
Get Alert