انٹر بینک میں پھر ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈٓلر کی قیمت خرید 176.65روپے سے کم ہو کر176.55روپے اور قیمت فروخت176.75روپے سے کم ہو کر176.65روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178.50روپے سے کم ہوکر178.30روپے اور قیمت فروخت179روپے سے کم ہو کر178.80روپے ہوگئی .

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر قیمت خرید 199روپے اور قیمت فروخت201.50روپے پر برقرار

رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے اور قیمت فروخت242روپے پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں