انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی، 2 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوگئے


انڈونیشیا(قدرت روزنامہ)انڈونیشیا میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی جبکہ 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سےکئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، 2ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، 50 سے زائد گھر تباہ اور کئی کو معمولی نقصان پہنچا۔
ریسکیو حکام کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ہفتے کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلےکے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert