جھل مگسی میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ؛ مقامی ٹھیکیدار 4 ساتھیوں اور گاڑی سمیت اغوا

پولیس اور مگسی قبیلے کے سینکڑوں افراد اغوا کاروں کے تعاقب میں روانہ، سرچ آپریشن شروع


جھل مگسی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جھل مگسی میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ: مقامی ٹھیکیدار چار ساتھیوں اور گاڑی سمیت اغوا جھل مگسی میں نوابزادہ ظفر مگسی کے کرش پلانٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ ملزمان مقامی ٹھیکیدار کو ان کے چار ساتھیوں اور گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور مگسی قبیلے کے سینکڑوں مسلح افراد اغوا کاروں کے تعاقب میں روانہ ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی تھانے کی حدود “نفور” میں واقع نوابزادہ میر ظفر علی مگسی کے کرش پلانٹ پر درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آور کرش پلانٹ پر موجود مقامی ٹھیکیدار اور ان کے چار ساتھیوں کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور مگسی قبیلے کے سینکڑوں مسلح افراد ملزمان کے تعاقب میں نکل پڑے۔ پولیس کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert