ویسے میکس تم سے ہزار گنا بہتر ہے، میکس گھر آگیا اب تم بھی آجاؤ، شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کے تبصرے پر جواب

کراچی (قدرت روزنامہ)شاہد آفریدی نے اپنے پالتو کتے میکس کے گم ہونے اور پرستاروں کے تعاون سے اس کی واپسی پر شکریہ کی پوسٹ کی۔ اس پوسٹ پر سابق ٹی وی اینکر معید پیرزادہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کاش پاکستانی شہریوں کے حقوق بھی آفریدی کے کتے جتنے ہی ہوتے، شاہد آفریدی نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پوسٹ کی۔
انہوں نے صرف اپنے لاپتا پالتو جانور کی واپسی کے لیے اپیل کی تھی جس پر کمیونٹی نے ان کی مدد کی۔ اس معاملے میں بھی سیاست چمکانا ’گرتی ہوئی سوچ‘ کو ظاہر کرتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ویسے میکس تم سے ہزار گنا بہتر ہے کیونکہ وہ نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہے اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتا ہے۔ آخر میں آفریدی نے میکس گھر آگیا اب تم بھی آجاؤ کا ہیش ٹیگ بھی لکھا۔
