اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ جائیں . انہوں نے اینکر فریحہ ادریس کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں ایسے لوگ بھی ہیں جو عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،دوسری پارٹیوں سے آئے ایسے لوگ بھی ہیں جو مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے،پرویز خٹک نے عمران خان کو اس وقت جوائن کیا جب وہ اپوزیشن میں تھے،اور وہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے .
اسد عمر نے کہا کہ ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک انصاف بس ختم ہو گئی، بس ختم ہو گئی، پھر یہ ہوا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن ہوئے،آزاد کشمیر میں الیکشن ہوئے اور تحریک انصاف کی حکومت بن گئی .
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں بہت سی تحصیلیں غلط ٹکٹ کی وجہ سے ہاریں لیکن پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں بہت سخت میچ پڑے گا اور زیادہ تر تحصیلیں تحریک انصاف ہی جیتے گی .
انہوں نے کہا کہ پارٹی کوئی بھی ہو وہ ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے، اس وقت تحریک انصاف عمران خان کے گرد گھومتی ہے . لیڈر رہے نہ رہے پارٹی پھر بھی اس کے گرد گھومتی ہے . اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پارٹی کو ون مین شو کے طور پر نہیں چلاتے،ہماری اتنی لمبی لمبی میٹنگز اس لیے ہوتی ہیں کیونکہ عمران خان اکیلے فیصلے نہیں کرتے،مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں . اسد عمر نے مزید کہا کہ اومی کرون بڑھ رہا ہے لیکن پابندیاں لگانے کا نہیں سوچا . انہوں نے کہا کہ کورونا کے برعکس اومیکروں وائرس میں اسپتالوں پر اتنا دباؤ نہیں ہوتا . وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
. .