راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے دن موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔
اس کے علاوہ ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں بھی ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10.5 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.5 فٹ ہے۔
