قلات میں دوا ساز کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت لاپتہ، پولیس کی جانب سے اغوا کا خدشہ ظاہر

قلات(ڈیلی قدرت کوئٹہ)قلات میں دوا ساز کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے، پولیس نے دونوں کے اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تلاش شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور جہانزیب اور کمپنی ملازم شاہد قلات میں ادویات سپلائی کرنے کے بعد سوزوکی گاڑی میں واپس سوراب کی جانب روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا اور ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے دونوں افراد اور دواساز کمپنی کی گاڑی کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
