صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات
وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔صدرِ مملکت نے كها كه بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے۔بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پہ ناکام بنائی جائیں گی۔وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
