لاہور (قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جوہر ٹاون بم دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا . تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ برس ہوئے جوہر ٹاون دھماکے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے 4 مجرمان کو 9،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا، جبکہ مجرمان کی سہولت کار خاتون کو بھی سخت سزا سنا دی گئی .
عدالت نے پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیاء اللہ اور سجاد نامی مجرمان کو سزائے موت کا حکم سنایا، جبکہ عائشہ نامی مجرمہ کو 5 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے . انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر فیصلہ سنایا . گزشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے جوہر ٹائون بم دھماکہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا . گزشتہ روز عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث کیس کی سماعت جیل میں کی . پراسکیوشن کے 56 گواہوں نے ملزموں کیخلاف بیانات قلمبند کروائے . پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے ملزمان کو سزائے موت دی جائے .
. .