دالبندین میں مسلح افراد نے دو ٹرک نذر آتش، خاران میں کراچی شاہراہ پر پل گرا دیا

چاغی (قدرت روزنامہ)دالبندین این 40 پر مسلح افراد کی 2 مزدا ٹرکوں پر فائرنگ، مسلح افراد نے دونوں خالی ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ جوجوکی کے علاقے بارٹاگزی لا نڈھی کے قریب پیش آیا۔ دونوں ٹرک دالبندین سے تفتان جا رہے تھے۔ فائرنگ اور آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک اور واقعے میں خاران میں بھاری مشینری کے ذریعے اہم پل تباہ، شاہراہ بند۔ خاران کے قریب سوتکگان کے علاقے میں مسلح افراد نے بھاری مشینری کے ذریعے خاران کراچی شاہراہ پر واقع پل کے گرنے والے ایک بڑے حصے کو جڑ سے اکھاڑ کر تباہ کر دیا، جس سے شاہراہ پر آنے جانے والی تمام ٹریفک معطل ہوگئی۔
