مسلح افراد کا پشین سرانان میں پولیس تھانے پر حملہ،دھماکہ خیز مواد سے پولیس تھانے کا عمارت تباہ،عوام تماشائی بنی رہی


پشین(قدرت روزنامہ)پشین کے علاقے سرانان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر بم سے حملہ کر دیا، جس کے بعد علاقے بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد کافی دیر تک تھانے کے قریب کارروائی کرتے رہے، جبکہ دوسری جانب بازار میں موجود شہری خوف زدہ ہونے کے بجائے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیوز بناتے رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert