کوئٹہ میں پانی کی قلت، ٹریفک کی بے ترتیبی اور گندگی عروج پر، شہری مسائل بدستور برقرار

بڑھتی آبادی کے ساتھ مسائل میں اضافہ، مؤثر انتظامی حکمتِ عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے: شہری


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہری مسائل بدستور برقرار ہیں، جن میں پانی کی قلت، ٹریفک کی بے ترتیبی، گندگی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جبکہ مؤثر انتظامی حکمتِ عملی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔شہریوں کے مطابق کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی غیر یقینی بنی ہوئی ہے، جس کے باعث روز مرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سڑکوں کی حالت اور ٹریفک کنٹرول کے ناکافی انتظامات نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔مقامی رہائشیوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ ادارے شہری مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے، تاکہ شہر کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

WhatsApp
Get Alert