آئین میں کہاں لکھا ہے ایک قیدی پرائیویٹ اسپتال میں جاکر علاج کروا سکتا ہے؟ یہ حقوق تمام قیدیوں کیلئے برابر ہونے چاہیے: ایمل ولی خان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ میں بیماری پر کوئی سیاست نہیں کروں گا لیکن یہ حقوق قیدی نمبر ایک دو چار پانچ سب کےلیے ایک ہونے چاہییں، وہ حقوق چورڈاکو نشئی سمیت سب قیدیوں کےلیے ایک ہونے چاہییں۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتہ پیپلزپارٹی کا نئے صوبوں سے متعلق کیا نظریہ ہے، میں چاہتا ہوں صوبوں والے معاملے پر بات ہو، سب کو اعتماد میں لے کرقومی تناظر میں صوبے بننے چاہییں۔

WhatsApp
Get Alert