13 اگست کو انگریز کا جھنڈا نیچے کرنے اور 14 اگست کو پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے سوا کچھ نہیں بدلا،اعتزاز احسن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انگریز کےنظام میں 14اگست 1947 سےلیکر آج تک ہم نےکوئی تبدیلی نہیں کی، کسی سیاسی جماعت نے لوکل گورنمنٹ کےالیکشن کرانےکی کوشش نہیں کی، لوکل باڈی کسی کا متبادل نہیں، اس کے الیکشن ہونے چاہئیں، بد قسمتی سے پاکستان پر 150ارب ڈالر کا قرضہ ہے، 150ارب ڈالرپاکستان آیا ہے، اگر وہ صحیح لگاہو تو نظر بھی آئے، ہمیں اپنے پیٹ پربندھی بیلٹ کو اورکھینچ کرباندھنا ہوگا، پاکستان میں ایک منظم اور وسیع تر تحریک کی ضرورت ہے۔

WhatsApp
Get Alert