حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں ایک روز کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
