وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرین کی رائے سے آگاہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت کوخط لکھ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلہ میں پنجاب حکومت سے میڈیکل رپورٹس پر ماہرین کی رائے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا گیا ہے ۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے لندن میں علاج معالجے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس پر ماہرین سے رائے لی جائے۔

ذرائع کے مطابق رائے ملنے پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین نے اگر نواز شریف ک ی صحت کو بہتر قرار دیا تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹس پر ماہرین سے رائے لینے کے بعد وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔