پھر تماشہ لگنے کو ہے، جو ’غدار‘ تھے وہ پھر ’محبِ وطن‘ بننے کو ہیں

جو ’محبِ وطن‘ تھے عین ممکن ہے وہ ’غدار‘ بن جائیں، 80 سال سے چلنے والی فلم پھر ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہونے کو ہے۔ اقرارالحسن کی طنز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پھر تماشہ لگنے کو ہے، جو ’غدار‘ تھے وہ پھر ’محبِ وطن‘ بننے کو ہیں۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پھر تماشہ لگنے کو ہے، جو غدار تھے وہ پھر محبِ وطن بننے کو ہیں۔ جو محبِ وطن تھے عین ممکن ہے وہ غدار بن جائیں۔
80 سال سے چلنے والی فلم ایک بار پھر ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہونے کو ہے۔


ایکس پر اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ “سادہ” دوست آگے آئیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویسے تو اس ملک کی عدالتیں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی غلام ہیں لیکن عمران خان صاحب کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بغیر کسی ڈیل کے، عدالتوں نے اپنی مرضی سے دیا ہے۔


گزشتہ روز ایکس پر اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ کیسے بے شرم لوگ ہیں! عمران خان حکومت میں جن کے لیڈر کو جعلی رپورٹس پر باہر کے اسپتالوں سے علاج کروانے کی اجازت دی گئی تھی، وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے پاکستانی اسپتال سے علاج کروانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، لیکن وہ اِن میں نہیں ہوتی۔
مزید ایک ٹویٹ میں اقرارالحسن نے کہا کہ میری ٹائم لائن گواہ ہے کہ ہم نے عمران خان صاحب کی صحت، سلامتی اور رہائی کے ساتھ ساتھ یاسمین راشد صاحبہ، عمر چیمہ، چوہدری اعجاز، محمود الرشید، فلک اور صنم جاوید اور پی ٹی آئی کے ہر سیاسی قیدی کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

WhatsApp
Get Alert