چیئرمین سینیٹ سے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کی اہم ملاقات

ملاقات میں قومی و صوبائی اہمیت کے امور، پارلیمانی معاملات، بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا


اس اہم ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل، قومی اتفاقِ رائے کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کرتی ہے
بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور قابلِ فخر حصہ ہے، چیئرمین سینیٹ سی یوسف رضا گیلانی
عوامی نمائندگی کا اصل مقصد عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا ملاقات میں اظہار خیال
بلوچستان کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی، صوبائی نائب صدر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئرمرکزی رہنما، ترجمان صدر آصف علی زرداری و سینئر صوبائی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میر علی حسن زہری نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی و صوبائی اہمیت کے امور، پارلیمانی معاملات، بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور امور زیرِ بحث آئے۔ بالخصوص حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، بالخصوص بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ضروریات سے متعلق امور سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر مربوط اقدامات اور عوامی نمائندوں کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششوں کو مزید تیز کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی روایات کے فروغ اور سیاسی و جمہوری مکالمے کو مو¿ثر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل، قومی اتفاقِ رائے کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور قابلِ فخر حصہ ہے، صوبے کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی قومی ترقی سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان، بالخصوص حب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ بلوچستان کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ایک پ±رامن، مستحکم، ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی مکالمے اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مو¿ثر بنا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert