شاہد آفریدی عرصہ دراز بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی آکر خوش
لاہور (قدرت روزنامہ) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم کے نام سے مشہور سابق کپتان شاہد آفریدی نے عرصہ دراز کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی آکر خوشی کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں 41 سالہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا دورہ کر کے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی اے میں عرصہ دراز کے بعد آیا ہوں، یادگار لمحات ذہن میں آگئے، ایسی سہولیات پورے پاکستان میں ہونی چاہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اجازت کے بغیر ٹریننگ سیشن کیا ہے، مجھے امید ہے کہ سب اوکے رہے گا‘۔
خیال رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دیا جا چکا ہے۔
It was nostalgic to visit NCA after a long time. Brought so many memorable flashbacks 😍. We should have such facilities all over Pakistan. I had my training session without permission 😁 hope that’s ok ? @TheRealPCB pic.twitter.com/Dif8t09zUY
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 12, 2022