عمران خان شفاء اسپتال لے جانا پڑے گا، ورنہ حکومت کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، اسد عمر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفا ہسپتال کا نام سپریم کورٹ کے آرڈر میں واضح طور پر لکھا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ رات کی کارروائی سیدھی سیدھی توہین عدالت ہے۔
عمران خان کے خوف میں حکومت نے اپنے لیے مشکلات مزید بڑھا لی ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جانا پڑے گا، بصورت دیگر حکومت کو اس کی مزید بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم میں اسپتال کا نام واضح ہونے کے باوجود عمران خان کو کسی دوسرے اسپتال منتقل کرنا اور بعد ازاں واپس اڈیالہ جیل بھیجنا قابل تشویش ہے۔ حکومت کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا، ورنہ موجودہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور چیک اپ کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert