جب عوام مہنگائی کی چکی میں پسے گی تو انکا اپنا کورم پورا نہیں ہوگا، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب عوام مہنگائی کی چکی میں پسے گی تو انکا اپنا کورم پورا نہیں ہوگا . اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ انکے اپنے اراکین اس عوام دشمن بجٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتے ،اپوزیشن تقرریں کررہی ہے اور انکی فرنٹ لائن خالی ہیں .

انہوںنے کہاکہ جو وزیر اٹھتا ہے گالی دینے اور تنقید اور الزام دینے کے لئے اٹھتا ہے ،ساڑھے تین چار سال ہوگئے آپ بتائیں کیا کیا ہی . انہوںنے کہاکہ چار سال میں مہنگائی بے روز گاری اور قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،پچھلی حکومت پر الزام دینے کے علاوہ کیا کیا . انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا طوفان لے آئے ہیں اس لئے اس بجٹ کا کوئی حصہ نہیں بننا چاہتا ،وہ جو کورم پورا نہیں کرسکتے وہ بجٹ کیا پاس کریں گے

. .

متعلقہ خبریں