16جنوری سے پٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافے کاامکان پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول 150روپے فی لٹر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان . کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے . مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا

تخمینہ لگایا گیا ہے . یاد رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنے کی سمری پر عمل کرنے کے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کیا تھا . جس کے بعد مہنگائی کی نئی لہر سامنے آئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں