ساحل پر پھنسے جہاز کے کپتان نے علی زیدی کے بیان کی تردید کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے حکام کے دعوے کے برعکس سی ویو پر پھنسنے والے جہاز کے کپتان کی جانب سے ایمرجنسی کال دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے . نجی خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹینگ کے کپتان عمر کا کہنا تھا کہ جہاز کا ایک اینکر 20 جولائی کو ٹوٹا، جہاز کو فوری برتھ دینے کی درخواست کی کیونکہ ایک اینکر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل تھا لیکن برتھ نا دی گئی .

جہاز کے کپتان عمر نے بتایا کہ بحری جہاز کا دوسرا اینکر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بج کر 15 منٹ پر ٹوٹا، بحیثیت کیپٹن ایک بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال کی، ایمرجنسی کال پورٹ قاسم اور منوڑہ بھی سن رہا تھا لیکن کے پی ٹی کنٹرول نے کوئی مدد نا کی، کے پی ٹی کنٹرول نے افسران کے میٹنگ میں ہونے کا بتایا . ہینگ ٹینگ کے کپتان عمر نے دعویٰ کیا کہ جہاز کا تمام کمیونیکیشن کا ریکارڈ موجود ہے . خیال رہے کہ کراچی میں سی ویو پر پھنسے مال بردار بحری جہاز کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جہاز نے کوئی ایمرجنسی کال نہیں دی تھی . . .

متعلقہ خبریں