پاکستان اور ملائیشیا کا دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
صدر زرداری نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، آلو، گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی طلب موجود ہے۔
ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات ہوئی اور وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا ورک کوٹا بڑھنے سے مزید پاکستانی قانونی طریقے سے ملائیشیا جاسکیں گے۔
