سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات؛ سیاسی، علاقائی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مؤثر رابطہ اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: شرکاء کا اتفاق

عوام کو امن، استحکام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے: عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرف رند، پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ، کیچ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر یاسر بہرام رند اور معروف شخصیت شہداد وہاب بلوچ نے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، علاقائی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف سیاسی و انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ بلوچستان میں جاری سیاسی سرگرمیوں، عوامی مسائل اور صوبے کے مختلف علاقوں میں درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مثر رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے سابق وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو امن، استحکام، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں ملاقات میں بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصا مکران ڈویژن اور دیگر اضلاع کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے علاقائی مسائل، عوامی مشکلات، ترقیاتی ضروریات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق مختلف امور پر اپنی آرا کا اظہار کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں نے صوبے میں موجودہ سیاسی حالات اور پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے، عوام سے رابطے بڑھانے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ملاقات میں امن و امان کی صورتحال بھی خصوصی طور پر زیر بحث آئی۔ شرکا نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی، انتظامی اور سماجی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہیملاقات کے دوران بلوچستان میں ترقیاتی عمل، نوجوانوں کے مسائل، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن کے ثمرات براہ راست عام شہریوں تک پہنچیں اور خصوصا دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ملکی، صوبائی اور علاقائی امور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور عوامی و سیاسی معاملات پر رابطہ برقرار رکھنے پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات کے اختتام پر شرکا نے بلوچستان میں امن و استحکام، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
