ہر حکمران نے بلوچستان کے ساتھ زیادتیوں کا اعتراف کیا معافیاں مانگی لیکن ازالے کیلئے کچھ نہیں کیا، اختر مینگل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سردار اختر مینگل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم کا کہنا کہ پچھلے ادوار میں بلوچستان کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہیں اور مسلوں کا حل بندوق نہیں بلکہ بات چیت ہے۔ تو وزیرِاعظم صاحب ان زیادتیوں جن کا نہ کہ صرف آپ اعتراف کررہے ہیں آپ سے پہلے ہر حکمران نے اعتراف کے ساتھ ساتھ معافیاں بھی مانگی لیکن ا±ن ظلم اور زیادتیوں کا ازالہ آپ لوگوں نے مسخ شدہ لاشوں، ماوں کی گودیں اجاڑنے ، بچوں کو یتیم کرنے، گاو¿ں کو جلا کر تباہ کرنے ، خواتین اور بچوں کو پابندِ سلاسل کرنا،بلوچستان کے وساحل کی لوٹ مار کے علاوہ کیا ہی کیا ہے۔ سردار اختر مینگل نےلکھا کہ بلکل ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ بندوق مسلے کا حل نہیں لیکن وزیرِاعظم صاحب کیا آپ کی توپیں آپ کے ٹینک آپ کے جیٹ طیارے گن شپ ہیلی کاپٹر آپ کے کنٹرول میں ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں ان سے مسلے حل ہو سکیں گے یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب آپ اس وقت دے نہ سکیں لیکن اگر کبھی حزبِ اختلاف میں آئے تو تاریخ آپ سے ضرور پوچھے گی

WhatsApp
Get Alert