حریم شاہ کیخلاف انکوائری نہیں کررہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے غیر ملکی کرنسی بیرونِ ملک لے جانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام نے وضاحت جاری کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا اس معاملےسے تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ٹک ٹاکر سے متعلق کوئی انکوائری کی جارہی ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق یہ معاملہ کسٹمز سے متعلق ہے، کسٹمز حکام کرنسی اور دیگر اسمگلنگ روکنے کے پابند ہیں۔یاد رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کے لیے

سفر کیا تھا۔حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔ویڈیو میں حریم شاہ کے ہاتھوں میں غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے کرنسی کی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے جس کے بعد ٹک ٹاکر کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔