واشک کے علاقے شمشی میں زامیاد گاڑی الٹنے سے حادثہ، 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ افراد کھجور کی پیکنگ کے لیے مزدوری پر جا رہے تھے


واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع، لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے
واشک(قدرت روزنامہ) واشک کے علاقے شمشی میں زامیاد گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زامیاد گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد محنت کش تھے اور کھجور کی پیکنگ کے لیے جا رہے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام حادثے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert