کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے جرمن خاتون کی آنکھیں نم، روح پرور منظر نے سب کو متاثر کر دیا


جرمن(قدرت روزنامہ)اسلام قبول کرنے والی جرمن خاتون صوفیہ کے جذباتی لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی جرمن خاتون نے کلمۂ شہادت کے الفاظ دہرائے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائی جبکہ ان کے چہرے سے عیاں ہونے والے جذبات نے وہاں موجود افراد کو بھی متاثر کیا۔
اسلام سے محبت، دین سیکھنے کی لگن اور عبادت سے وابستگی کے باعث جرمن خاتون کے اس روح پرور انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert