گزشتہ جمعرات کو بھائی نے شادی کی شیروانی پہنی اور آج کفن پہن لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک روز قبل شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔اچانک ہونے والے واقعے سے خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔شاہ رخ نامی نوجوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت سامنے گارڈ بنکر بیٹھا تھا لیکن تماشہ دیکھتا رہا، اس کے پاس بندوق بھی موجود تھی،کوشش کرتا تو بھائی کی جان بچ سکتی تھی،وہ حملہ آوروں کو مار بھی سکتا تھا اور بھگا بھی سکتا تھا۔
جب میرے بھائی کو گولی لگ گئی تب وہ سامنے آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھائی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی،ہنستا کھیلتا بچہ تھا،گزشتہ جمعرات کو شادی کی شیروانی پہنی اور آج کفن پہن لیا

خیال رہے کہ شمیر روڈ پر واقع ایک گھر کے باہر موجود 2 خواتین کو ایک ڈاکو نے پستول دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی۔

اسی دوران گھر کے اندر سے ایک نوجوان باہر نکلا اور فوری ڈاکو پر جھپٹ پڑا۔

اس دوران ڈکیت نے نوجوان پر گولیاں چلا دیں اور خواتین کو لوٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی، جبکہ جن خواتین کے سامنے اس کا قتل ہوا، وہ مقتول کی والدہ اور بہن ہیں۔ پولیس کے مطابق قاتل کی تلاش جاری ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں ہی ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران نوجوان لڑکی کو زخمی کر دیا گیا۔ زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں واقع شمیم مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر موٹر سائیکل پرسوار دو نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 20 سالہ لڑکی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا ۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago