ہاؤس میں سب پر آیت الکرسی، درود اور چاروں قل پڑھ کر پھونکتا رہتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سسٹم ناکام نہیں ہوا ، ڈیلیور کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے مجھ سے ملتے رہتے ہیں، ہاوس میں جا کر سب پر آیت الکرسی ، درود شریف اور چاروں قل پڑھ کر پھونکتا رہتا ہوں اور میری پھونک سے صورت حال بہتر ہو جاتی ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بطور ثالث بات چیت میں اب بھی شامل ہوں، دونوں جماعتوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ایشوز ہیں ، امید ہے حل ہوجائیں گے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کمیٹیز میں واپس آنا چاہیے لیکن انہوں نے میدان کھلا چھوڑا ہوا ہے، کمیٹیز کا کام نہیں رک رہا لیکن وہ شرکت کر کے بہتر احتساب کر سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert