کوئٹہ: حاجی علی مدد جتک کی ملاقات، میر اکرم بنگلزئی نے استعفیٰ واپس لے لیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سیاسی و قبائلی رہنما میر اکرم بنگلزئی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میر اکرم بنگلزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حاجی علی مدد جتک نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران میر اکرم بنگلزئی کے تمام تحفظات سنے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ملک میر اکرم بنگلزئی نے اپنے تحفظات دور ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیا۔
میر اکرم بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں حاجی علی مدد جتک جیسے حقیقی عوامی رہنما کی موجودگی عوام کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ حاجی علی مدد جتک عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہتے ہیں۔
ملاقات میں سیاسی و قبائلی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
