گووندا کی ناراض اہلیہ نے شوہر کو انسٹا پر ان فالو کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سینئر اداکار گووندا کی ناراض اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت گووندا کے ایک نئی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اب یہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو نہیں کررہے اور ان میں جاری کشیدگی فوری طور پر ختم ہوتی نظر نہیں آرہی حالانکہ سنیتا نے پہلے ہی طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا تھا۔
اس سے قبل جب دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کھل کر بیانات دیے تھے تو سنیتا کی جانب سے طلاق کا مقدمہ واپس لینے کے بعد لوگوں کو لگا کہ شاید ان کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
تاہم بعد میں سنیتا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مقدمہ اس لیے واپس لیا کیونکہ گووندا اپنی مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی سوارنکر سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
اب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس نئی پیشرفت نے ایک بار پھر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سنیتا آہوجا نے حال ہی میں گووندا اور ان کی گرل فرینڈ کومل رانی سوارنکر کے حوالے سے نئے دعوے بھی کیے ہیں، اگرچہ اس وقت سنیتا اور گووندا ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو نہیں کررہے لیکن بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔
گووندا کے منیجر نے سنیتا آہوجا کے دوسری شادی کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ہوگا۔
سنیتا آہوجا نے دعویٰ کیا کہ بعض ہوٹلوں سے انہیں فون بھی موصول ہوئے تھے، ان دعوؤں کے بعد گووندا اور کومل رانی سوارنکر کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے مزید قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
