میری اور عمران خان کی ملاقات کی زیر گردش ویڈیو جعلی ہے،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا پلان آخری لمحے میں تبدیل ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم کافی آگے جاچکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں پرپانی ڈالا گیا، بانی کا شفا میں علاج ہوجاتا تو بہت اچھا ہوتا، میں مایوس نہیں ہوں، کوششں دوبارہ کروں گا، رابطے نہیں چھوڑا کرتے، ابھی تک جتنی بات ہوئی وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تھی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ میری اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی زیر گردش ویڈیو جعلی ہے۔
