اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ!

10 روپے کا نوٹ ختم، سکہ جاری کرنے کی تیاری!


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرکے اس کی جگہ سکہ جاری کرنے کی وفاقی حکومت سے منظوری مانگ لی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ چھاپے جانے کے بعد 10 روپے کا نوٹ ختم کردیا جائے گا۔ ان کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کی لاگت بڑھنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، جعلی کرنسی اور نوٹوں کی لاگت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق اس وقت 1 ہزار اور 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ زیادہ گردش میں ہیں۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ بینکوں اور اے ٹی ایمز سے بھی جعلی کرنسی نکل رہی ہے، جبکہ انہوں نے شکوہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گئے 15 ہزار روپے کے تین نوٹ دو سال سے واپس نہیں کیے گئے۔

WhatsApp
Get Alert