کوئٹہ پولیس کی کارروائی، اغواء ہونے والا 14 سالہ مغوی بریال خان بحفاظت بازیاب ، 3 ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا پر وائرل ہائی پروفائل کیس حل ژوب سے اغوا ہونے والے بچے کو قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کمسن بچے کے اغواء کے ہائی پروفائل کیس کو کامیابی سے حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 14 سالہ مغوی بریال خان ولد رحیم شاہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بریال خان کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، جس کے بعد واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ FIR No. 102/2026 بجرم دفعہ 365 PPC تھانہ سٹی ژوب میں درج کیا گیا تھا۔
کوئٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صابر شاہ ولد فضل شاہ، عبدالسلام ولد ماشو اور انعام اللہ ولد بسم اللہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا ہے، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کے اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
کوئٹہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ حاصل کرنے والا یہ ہائی پروفائل اغواء کیس کامیابی سے حل ہوگیا۔
