روپے کے مقابلے ڈالرمزید مہنگا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرمہنگا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر178روپے سے گھٹ کر177روپے پر آ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.10روپے سے بڑھ کر176.25روپے اور قیمت فروخت176.30روپے سے بڑھ کر176.35روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر177.30روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے سے گھٹ کر177.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو

کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 199رپے سے بڑھ کر200.20رپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202.60روپے ہو گئی اسی طرح1.30روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے بڑھ کر240.30روپے اور قیمت فروخت241.50روپے سے بڑھ کر242.80روپے ہو گئی۔