واہ صاحب: چور گھر میں گھسے، ڈاکو بھاگ جائے، تو گھر کا مالک ڈاکو، واہ واہ، جناب: یہ قانون نہیں، منطق کا جنازہ ہے جسے جعلی سرٹیفکیٹ کی طرف سے سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔ یہ تو یہی بات ہوئی، مرض کہیں، علاج کہیں ،حافظ حمداللہ
حافظ حمداللہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیان پر تبصرہ :

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)”باغات سے فائرنگ ہوئی تو مالک کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی ہوگی۔
واہ صاحب! چور گھر میں گھسے اور ڈاکو بھاگ جائیں، تو گھر کا مالک ہی ڈاکو بن جائے!
واہ واہ جناب! یہ قانون نہیں، منطق کا جنازہ ہے جسے جعلی سرکار کی طرف سے سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
یہ تو وہی بات ہوئی، مرض کہیں اور علاج کہیں!”
