حضرت علی کا روضہ مبارک خوبصورت پھولوں سے سجا دیاگیا

نجف (قدرت روزنامہ)عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کو سرورِ کائنات، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشنِ ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوبصورت اور دلکش پھولوں سے سجا دیا گیا۔
اس پرمسرت اور بابرکت موقع پر حرمِ مطہر کی انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصوں سے لائے گئے رنگ برنگے، خوشبودار اور نادر پھولوں کے گلدستے روضہ مبارک کے مختلف حصوں، صحن اور ضریح پاک پر آراستہ کیے گئے ہیں، جو زائرین کے لیے ایک انتہائی خوبصورت اور روحانی منظر پیش کر رہے ہیں۔
