مری سانحہ ،محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں، انکوائری کمیٹی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) مری سانحہ پر انکوائری کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب ظفر نصراللہ کی زیر نگرانی چار رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جمعرات کو بھی جاری رہیں .


انکوائر ی کے دور ان انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں،ضلعی انتظامیہ کا بھی محکمہ موسمیات سے کوئی رابطہ نہیں تھا . انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مابین رابطوں کا فقدان ہونے کا انکشاف ہوا . انکوائری کمیٹی نے کہاکہ مری میں موسم کی خرابی اور برفباری سے قبل کیا اقدمات اٹھائے گئے، انکوائری کے آغاز پر ٹیم نے گزشتہ روز کلڈنہ باڑیاں روڈ پر حادثے کے مقام کا جائزہ لیا تھا ،تحصیل میونسپل کارپوریشن مری نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ذمہ داران بیان ریکارڈکیا .

ذرائع کے مطابق مری میں سڑکوں کی صورتحال اور برفباری سے نمٹنے کے لیئے پیشگی انتظامات انتہائی ناقص رہے . ضلعی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،این ایچ اے،این ڈی ایم اے کے مابین کوآرڈینیشن ہی نہیں تھا ، شدید برفباری کی پیشگوئی کے باوجود سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی . ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے بھی انکوائری ٹیم بیان قلمبند کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں