جمائمہ نے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم سے قاسم، سلیمان اور اپنی فوٹو شیئرکردی


لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف برطانوی فلم ساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حق میں ہیش ٹیگ استعمال کرکے سیاسی و عوامی حلقوں کی توجہ اس جانب مبذول کروا لی۔
تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے اپنے ایکس سابقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لندن کے مشہور زمانہ لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے دونوں جواں سال بیٹوں کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھڑی میچ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ’پاکستان بمقابلہ انگلینڈ لارڈز میں‘، اس موقع پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ناصرف پاکستان کے ساتھ اپنی روایتی حب الوطنی کا مطاۃرہ کیا بلکہ سابق وزیراعظم کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے دو ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں #PakistanZindabad یعنی ’پاکستان زندہ باد‘ اور #FreeImranKhan یعنی ’عمران خان کو رہا کرو‘ شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert