آواران میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 خوارج ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت خوارج کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارروائی کی گئی: بابر یوسفزئی
دہشت گرد جہاں بھی چھپیں گے ریاست کی نظر پہنچے گی، امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی: معاون برائے داخلہ

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے، بابر یوسفزئی۔ آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی، بابر یوسفزئی۔ مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، بابر یوسفزئی۔ خوارج کی نقل و حرکت کی فضائی نگرانی کے بعد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے درست کارروائی کی گئی، معاون برائے داخلہ بلوچستان۔ کارروائی میں چار خوارج ہلاک ہوئے، بابر یوسفزئی۔ خوارج کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور عسکری سامان برآمد ہوا، بابر یوسفزئی۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، بابر یوسفزئی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس کا استعمال مؤثر ثابت ہو رہا ہے، بابر یوسفزئی۔ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، بابر یوسفزئی۔ دہشت گرد جہاں بھی چھپیں گے، ریاست کی نظر ان تک پہنچے گی، بابر یوسفزئی۔ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، بابر یوسفزئی۔ حکومت بلوچستان اور عوام اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، بابر یوسفزئی۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاست کی کارروائیاں جاری رہیں گی معاون برائے داخلہ۔ بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، بابر یوسفزئی۔
