میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے عوام سے معلومات کی فراہمی کے لیے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق میر رضا کیس سے متعلق معلومات commission _mcr@shc.giv.pk پر ای میل کی جاسکتی ہیں، یا پھر واٹس ایپ نمبر 0321-3850899 پر عوام معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے سندھ حکومت کو ایک لاکھ روپے انعام بھی مقرر کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے خط لکھا گیا تھا جس پر عدالت نے جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے نامزد کیا تھا جس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
