ایف بی آر نے 8کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے 8کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا - تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلو کارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے . ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے2018،2019اور2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا .


ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ ساڑھے 8 کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں . ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے . واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں .

آئمہ بیگ کے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ گانا گارہی ہیں کہ اچانک اسٹیج کے سامنے سے آگ کا شعلہ بھڑک اٹھتا ہے . گلوکارہ آگ کے شعلے کے اتنے قریب تھیں کہ اگر وہ بروقت پیچھے نہ ہوتیں تو ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا تاہم خوشقسمتی سے وہ محفوظ رہیں البتہ وہ تھوڑا گھبرائیں اور گانا روک دیا جس کے بعدمنتظمین اسٹیج پر آگئے . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو کانسرٹ میں بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں